(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صیہونی حکام کی جانب سے غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار دو فلسطینیوں کی بہ طور احتجاج طویل بھوک ہڑتال کے باعث حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے شمالی قصبے "دیر ابو مشعل” کے رہائشی احمد زھران کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور بھوک ہڑتال اڑتالیسویں روز میں داخل ہوگئی ہے ، احمد زھران کے والد کا کہنا ہے کہ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث ان کے بیٹے کی حالت انتہائی مخدوش ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوبی قصبے "تل ” کے رہائشی 29 سالہ مصعب توفيق محمد الهندی کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال سینتالیس ویں روز میں داخل ہوگئی ہے ، ۔
دونوں اسیروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود صیہونی حکام کی جانب سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جارہاہے ، دونوں اسیروں کو اسرائیلی جیلروں کی جانب سے طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔