عرب لیگ نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی غاصبانہ پالیسی کو روکنے کے حوالے سے اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہنے کا اعلان کیا ہے-
عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری کے دفتر کے ڈائریکٹر ھشام یوسف نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں غاصبانہ صہیونی پالیسی کے مقابلے میں دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی- یہودی آبادیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے عرب لیگ اپنے مؤقف پر قائم ہے- ھشام یوسف نے القدس پریس کو بیان میں کہا کہ عرب لیگ منتظر ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی صدر کے نمائندے جارج میچل نیویارک کیا سوچ لے کر جاتے ہیں اور امریکی انتظامیہ کس سیاسی پالیسی اور منصوبے کا اعلان کرتی ہے- انہوں نے واضح کیا کہ عرب لیگ اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوگی- ھشام یوسف نے جزوی طور پر مغربی کنارے میں یہودی آبادیاں ختم کرنے کے مقابلے میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کو مسترد کردیا-