• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امیرقطرکی غزہ آمد ،محمود عباس کی جماعت استقبال نہیں کرے گی

منگل 23-10-2012
in فلسطین
0
plf m.abbas
0
SHARES
0
VIEWS

امیرقطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی آج منگل کو فلسطینی محصورشہرغزہ کی پٹی کے دورے پرپہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر تمام فلسطینی سیاسی جماعتیں امیرقطر کا پرجوش استقبال کریں گی

تاہم صدر محمود عباس کی جماعت الفتح نے امیرقطرکی استقبالیہ تقریبات میں عدم شرکت کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہرنونو نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے فتح کو باضابطہ طورپر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی استقبالیہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن فتح کے مرکزی رہ نما اور قومی تعلقات کمیٹی کے سربراہ عاطف ابو سیف نے اپنی پارٹی کی طرف سے امیر قطرکے استقبال میں شرکت سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ امیر قطرکی جانب سے غزہ کی پٹی کے دورے کے اعلان پررام اللہ میں حکمراں فلسطینی اتھارٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مغربی کنارے میں فتح کی غیرآئینی حکومت کے سربراہ سلام فیاض اور ان کی کابینہ میں شامل وزراء نے امیر قطرکے دورہ غزہ کو نہایت ناپسندیدگی کی نظرسے دیکھا ہے۔

فتح کے ایک مرکزی رہ نما نےنام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرقدس پریس کو بتایا کہ امیر قطر کی جانب سے صدر محمود عباس سے کہا گیا تھا کہ وہ ان کے ہمراہ غزہ کی پٹی میں دورے میں شامل ہوں لیکن صدر عباس نے امیرقطرکی تجویز مسترد کردی تھی۔محمود عباس کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ مفاہمت کے قیام تک وہ غزہ کی پٹی میں قدم نہیں رکھیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.