• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکا کی اسرائیل کےہاتھوں فلسطینی گائوں کی مسماری کی مخالفت

ہفتہ 18-07-2015
in فلسطین
0
plf US-against
0
SHARES
3
VIEWS

امریکی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مضافاتی قصبے "سوسیا” میں فلسطینیوں کے تمام مکانات، اسکول اور دکانیں مسمار کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے  اور کہا ہے کہ  فلسطینی گائوں کو مسمار کرکے اس کی آبادی کو نقل مکانی پر مجبور کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جون کربی نے بتایا کہ "واشنگٹن اسرائیل کے اس فیصلے کی مسلسل مانیٹرنگ کررہا ہے جس کے تحت الخلیل کے مضافاتی قصبے "سوسیا” میں فلسطینیوں کے تمام مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے”۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے "سوسیا” قصبے کی مسماری کے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تل ابیب کو بتا دیا ہے کہ گائوں کو مسمار کرنا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی بچے اور عورتیں بے گھر ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ "سوسیا” قصبے میں فلسطینیوں کے تعمیر کردہ 50 مکانات،ایک اسکول، مسجد اور کئی دکانوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔ کسی بھی وقت انہدامی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

سوسیا قصبے میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسمار کا یہ پہلا فیصلہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی کئی بار اس قصبے میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جا چکے ہیں۔ اس قصبے کی کل آبادی 350 نفوس پر مشتمل ہے۔ مکانات مسماری کی صورت میں یہ سیکڑوں فلسطینی متاثر ہو سکتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.