امریکا کے نائب وزیرخارجہ ویلیم پیریزنے قاہرہ میں مصر کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں امریکی نائب وزیرخارجہ نے امریکی صدر براک اوباما خصوصی پیغام بھی مصری صدر تک پہنچایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مصری صدر اور امریکی نائب وزیرخارجہ ویلیم پیریز کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مسئلہ فلسطین بالخصوص مصر کے ما بعد انقلاب اسرائیل کےساتھ تعلقات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کے روز دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس ماہ کی چودہ تاریخ کو امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ مصر اور اس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار نے صدر محمد مرسی سے کہا کہ وہ اسرائیل سمیت عالمی برادری کے ساتھ کیے امن معاہدوں کا احترام کریں۔