• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القیق سے اظہار یکجہتی میں غزہ میں جنیوا معاہدے کی کاپیاں نذرآتش

بدھ 17-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0347
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں 85 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے کے نتیجے میں جاں بلب فلسطینی صحافی محمد القیق کے ساتھ اظہار یکجہتی میں غزہ کے مقامی صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرے کے دوران جنیوا معاہدوں کی کاپیاں بھی نذرآتش کیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں منگل کے روز صحافیوں اور سول سوسائٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کے ساتھ یکجہتی کےلیے ریلی نکالی مظاہرین نے ہاتھوں میں القیق کی تصاویر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر القیق کی فوری رہائی کے مطالبات درج تھے

اس موقع پر مقررین نے انسانی حقوق اور آزادی صحافت کی علم دار عالمی تنظیموں کےمنفی کردار پربھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اگر القیق کا تعلق کسی یورپی ملک سے ہوتا تو اس وقت پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوتا مگر اس کا تعلق مظلوم فلسطینی قوم سے ہے۔ اس لیے نام نہاد عالمی ادارے اور انسانی حقوق کے چیمپین القیق کو سسک سسک کر جان دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی صحافی اور سعودی عرب کے المجد ٹی وی کے نامہ نگار 33 سالہ محمد اسامہ القیق گذشتہ 85 روز سے اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ القیق کی جسمانی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

فلسطینی صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے مندوبین نے یورپی یونین، اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے عالمی اداروں کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایاتے ہوئے ان کے رویے کو جانب دارانہ قرار دیا۔

فلسطینی صحافیوں نے یورپی برادری سے اور عالمی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ القیق کی زندگی بچانے کے لیے اس کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے اپنا اخلاقی فرض ادا کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم پرپردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالقیق سے اظہار یکجہتی میں غزہ میں جنیوا معاہدے کی کاپیاں نذرآتش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.