(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قطری ثالثیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ پانچ روزہ کے دوران مکمل جنگ بندی اور ہر انسانی امداد کی اجازت کے عوض 70یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کردیا جائےگا۔
مقبوضہ فلسطین پر غیر قانونی غابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نےاپنے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ "قطری بھائیوں کی ثالثی سے اسرائیل کے ساتھ 5 روزہ جنگ بندی کے بدلے غزہ میں قید 70 خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم 5 روز کے دوران مکمل جنگ بندی اور ہر انسانی امداد کی اجازت ہونی چاہیے۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے فلسطینی بچوں اور 75 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں غزہ میں زیر حراست اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کی کوشش کی، لیکن قابض دشمن مسلسل فرار کی راہ اختیار کر رہا ہےاور اپنے قیدیوں کو قتل کرنے کی پرواہ نہیں کرتا۔