مقبوضہ مشرقی القدس میں اسرائیلی فوج کے اڈے کے قریب اچانک بڑے پیمانے پر آتشزدگی لگ گئی جس کی زد میں آکر کم از کم چودہ صہیونی اہلکار زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی روزنامے ’’یدیعوت احرونوت‘‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق آگ القدس میں فوجی اڈے کے قریب بھڑکی جس سے متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔ ادھر ذرائع ابلاغ کے مطابق القدس کے علاقے عیسویہ اور جبل المکبر کے درمیانی علاقوں میں بھی آگ بڑھ اٹھی۔ اسرائیلی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگانے میں دو نوجوان ملوث ہیں، آتشزدگی کے فورا بعد فائر بریگیڈ کاعملہ آگ بجھانے کے لیے موقع پر روانہ ہوگیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
