مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کے اطراف پھیلے بابرکت شہر القدس کے اہالیان اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے مابین اس وقت خوفناک جھڑپیں
شروع ہوگئیں جب صہیونی فوج نے عیسویہ ٹاؤن کی مختلف کالونیوں پر دھاوا بول ڈالا۔
صہیونی اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور راہ گیروں کو روک کر انہیں زدوکوب کرنا شروع کردیا جس پر اہل علاقہنے مشتعل ہوکر سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کیا اور باقاعدہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہودی مذہبی تہوار عید غفران کے موقع پر جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کر کے سارے علاقے میں نقل و حرکت کو بند کرکے رکھ دیا تھا۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے محروم ہونے والے افراد نے تنگ آکر بھی احتجاج میں حصہ لیا۔
مشتعل مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے اشک آور گیس کے شیل اور ربڑ میں لپٹی معدنی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کی زد آکر متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ خیال رہے کہ القدس اور سارے مغربی کنارے میں یہودی عید کی آمد کے موقع پر جگہ جگہ نئی چیک پوسٹوں کے قیام کی وجہ سے فلسطینی محبوس ہو کر رہ گئے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
