• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس کی تاریخی مسجد پر قبضہ اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی ہے: فلسطین

جمعرات 25-12-2014
in فلسطین
0
plf religiousterrorism
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزارت اوقاف نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس جامع مسجد النبی صموئیل کو اسرائیلی پارک میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قابض ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مذہبی مظالم کا تسلسل قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اواقاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطین میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بیت المقدس میں برسوں پرانی جامع مسجد النبی صموئل پر قبضہ اور اسے یہودی آثار قدیمہ کا حصہ قرار دینا صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا تسلسل ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند یہودی تنظیموں نے حال ہی میں بیت المقدس میں قائم تاریخی مسجد ’’النبی صموئل‘‘ کو بنی اسرائیل کے پیغبر حضرت شمویل کی آخری آرام گاہ قرار دیتے ہوئے اسے یہودی تاریخی مقامات کا حصہ قرار دیا اوراسی بہانے کی آڑ میں مسجد پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں پر یہودیوں کے لیے ایک عبادت گاہ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مسجد اور اس سے ملحقہ اراضی پر بھی اسرائیل نے قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی محکمہ اقاف نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کا مسجد اور اس کی اراضی پر کوئی حق نہیں۔ مسجد اور اس کی املاک پر قبضہ صہیونی ریاست کا مذہبی ڈاکہ ہے جس کا مقصد فلسطین کے تاریخی حقائق کو مسخ کرتے ہوئے سرزمین فلسطین میں یہودیوں کی جعلی تاریخ کو ثابت کرنے کی سازش کرنا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.