• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس کانفرنس کے شرکاء پرصہیونی فوج پل پڑی، تشدد سے دسیوں لہو لہان

جمعرات 14-01-2016
in فلسطین
0
al-Biereh
0
SHARES
6
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک مقامی ہوٹل میں القدس کےحوالے سے منعقد کی جانےوالی ایک کانفرنس پرقابض صہیونی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کانفرنس کے دسیوں شرکاء زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کوعرب عوام کی نمائندہ سپریم فالو اپ کمیٹی کی جانب سے کوموڈور ہوٹل میں ’’ہماری انسانیت تمہاری پابندیوں سے زیادہ طاقت ور ہے‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جیسے کانفرنس شروع ہوئی اسرائیلی فوجیوں نے ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا۔ کانفرنس ہال میں جمع ہوئے مہمانوں اورانتظامیہ پروحشیانہ تشدد کیا۔ معمر افراد کو ہال میں گھسیٹا گیا اور انہیں لاتیں اور گھونسے مارنے کے ساتھ ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بم بھی برسائے جس کے نتیجے میں کانفرنس کے شرکاء کے علاوہ کئی دوسرے شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ہوٹل کے باہر موجود فلسطینی شہری جو کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے تھے پربھی لاٹھی چارج کیا گیا اور انہیں تشدد کرکے ہوٹل میں داخل ہونے سےروک دیا گیاْ

خیال رہے کہ القدس کانفرنس مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے منعقد ہونا تھی۔ کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہونے کے بعد قابض فوجیوں نے اسے منشتر کردیا۔ یہ کانفرنس مقبوضہ فلسطین کی مختلف مقامی سماجی تنظیموں سےمنعقد کی جانا تھی جس میں فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں کےفلسطینیوں کے حقوق اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ پر اظہار خیال کیا جانا تھا۔ کانفرنس میں عرب سپریم فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین محمد برکہ انسانی حقوق کی تنظیم المیزان کے ڈائریکٹر عمر خمایسی اور دیگر نجی تنظیموں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

کیوپریس نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کے متعدد اہلکار جمعرات کو علی الصباح ہوٹل کے داخلی راستے پر کھڑے ہوگئے اور کانفرنس کے تمام شرکاء کو اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ ہوٹل میں پہلے سے موجود افراد اور کچھ بعد میں پہنچنے والوں نے کانفرنس شروع کی مگرقابض فوج اورپولیس نے ہوٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں کانفرنس کا انعقاد عمل میں نہ لایا جاسکا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں کانفرنس کے بعض شرکاء زخمی ہوگئے۔ وحشیانہ لاٹھی چارج کے نتیجے میں کئی فلسسطینی لہو لہان ہوئے۔ فلسطینی عرب سپریم کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کووحشیانہ اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالقدس کانفرنس کے شرکاء پرصہیونی فوج پل پڑی، تشدد سے دسیوں لہو لہان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.