نایل سیٹلائٹ آپریٹرز نے لبنان سے نشر ہونے والے قدس ٹی وی کی نشریات میں خلل ڈالنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔
القدس ٹی وی نے گزشتہ روز مصر کے رابعہ العدویہ سکوائر میں مصری صدر محمد مرسی کی حمایت میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ریلیوں کی نشریات پیش کی تھیں۔
مصری فوج کے بیان کے بعد سے مصری حکام نے متعدد اسلامی ٹی وی سٹیشنز کی نشریات کو بند کردیا تھا جس میں اخوان المسلمون کا ٹی وی چینل بھی شامل ہے۔
القدس ٹی وی کی انتظامیہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ نایل سیٹ اس کی نشریات میں خلل ڈال رہا ہے۔ القدس ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی نشریات کو متبادل عرب سیٹلائٹ کی فریکیونسی 12207 وی پر دیکھا جاسکتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
