اسرائیلی فوج نے قبلہ اول کے اطراف پھیلے بابرکت شہر القدس کی اولڈ میونسپلٹی کے علاقے باب حطہ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد یہاں جھڑپیں شروع ہو گئیں، مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، جواب میں ان نوجوانوں کو ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
رات گئے ہونے والی ان جھڑپوں کے بارے میں مقامی افراد نے بتایا کہ جھڑپیں انتہائی شدید تھیں جو ایک گھنٹہ جاری رہیں۔ ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں میں پانچ فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے ہیں۔ تین نوجوانوں کو اسرائیلی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا اور دونوجوان ساونڈ بموں کے ذرات لگنے سے زخمی ہوئے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
