اسرائیلی حکام نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر یہودی کالونیوں کے تحفظ کے لیے بنائی گئی دیوار فاصل کے قریب فلسطینیوں کو اپنے مکانات فوری طور پر خالی کر کے انہیں مسمار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ بدھ کے روز ابو دیس کے ایک شہری معتز بدرکوصہیونی حکام کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہواجس میں اسے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا مکان فوری طورپر خالی کردے کیوں کہ اسے نسلی دیوار فاصل کے قریب ہونے کی وجہ سے مسمار کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ابو دیس کے کئی دوسرے فلسطینی باشندوں کو بھی مکانات خالی کرنے کے نوٹسزمل چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی طرف معتز بدر کو بھیجے گئے نوٹس میں ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئٓے دھمکی دی گٰئی ہے کہ اگر اس نے مقررہ مدت کے اندر مکان خالی نہ کیا تو فوج طاقت کے ذریعے ایسا کرے گی کیونکہ اس [معتز] نے یہاں پر مکان غیرقانونی طور پر تعمیر کر رکھا ہے۔
مکان خالی کرنے کا نوٹس ملنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے معتز بدر کا کہنا تھا کہ اس کا مکان ابو دیس میں تعمیر کی گئی دیوار فاصل سے کوئی پچیس گز کے فاصلے پر ہے لیکن اس نے مکان کی تعمیر سے قبل صہیونی شہری حکومت سے اس کی اجازت حاصل کی تھی۔ اس نے مزید بتایا کہ دیوار فاصل کے قریب اتنے ہی فاصلے پر کئی اور فلسطینیوں کے مکانات بھی موجود ہیں۔ ان کے مالکان کو بھی خدشہ ہے کہ کسی بھی صہیونی حکام انہیں بھی مکانات خالی کرنے کے بعد انہیں مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کر سکتے ہیں۔
أعلى الصفحة
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
