مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر بلا جواز تشدد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تشدد کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ مہم بھی جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کو صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی علاقے سلوان کالونی میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ محروسین میں دو سگے بھائی، اٹھارہ سالہ محمد، سترہ سالہ اسحاق، اور پندرہ سالہ تامرعمرسرحان اور نائل جلاجل شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے کے بعد فلسطینی شہریوں کو مسکوبیہ پولیس کے تفتیشی مرکز میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں اذیت ناک تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

