اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے شمالی فلسطین کی نمائندہ جماعت اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی سیاست دان الشیخ رائد صلاح پر پولیس کو ہراساں کرنے اور ان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے الشیخ رائد صلاح کے اردن سے واپسی اور شاہ حسین پل پر اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھگڑے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ الشیخ رائد صلاح پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ بن کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے پریشانی کا موجب بنے ہیں لہٰذا ان پرفرد جرم عائد کی جاتی ہے۔ادھر اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق الشیخ رائد صلاح پر پولیس کو پریشان کرنے کا یہ مقدمہ کئی سال پرانا ہے۔ اس مقدمے میں الشیخ صلاح پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوںنے اردن سے واپسی پر اسرائیلی پولیس کو اپنی اہلیہ کی تفتیش سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
