• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخلیل:ایک مسلح فلسطینی گرفتار، رام اللہ میں اسرائیلی گاڑی پر فائرنگ

جمعہ 28-11-2014
in فلسطین
0
plf carfiring
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک مسلح فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ جبکہ رام اللہ شہر میں ایک یہودی آباد کار کی گاڑی پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل کے فوجی ریڈیو پر نشر ایک بیان میں صہیونی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ الخلیل میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کی گاڑی سے اسرائیلی ساختہ’’کارلو‘‘ نامی ایک پستول برآمد ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری کو الخلیل میں ایک یہودی کالونی کے مرکزی داخلی راستے سے حراست میں لیا گیا۔ اسے مزید تفتیش کے لیے پبلک سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر کے وسط میں کم سے کم 400 یہودی آباد کار آباد ہیں اور انہیں صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جاتی ہے۔

ایک دوسری رپورٹ میں عبرانی فوجی ریڈیو کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ رام اللہ شہرمیں اس کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں  ہوا ہے۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے کار ڈرائیورکی شکایت کے بعد متعلقہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے تاہم انہیں ایسا کوئی مشکوک شخص نہیں ملا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  یہودی آباد کار کی گاڑی کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ شاہراہ 465  سڑک پر کھڑی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.