باوثوق ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے شمالی اور جنوبی الخلیل کے دیہاتوں میں آٹھ رہائشی یونٹس کو انہدامی حکمنامے جاری کر دیے گئے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے شہری انتظامیہ کے ذریعے شمالی الخلیل میں دیہات بیت عمر کے چار رہاشی مالکان کو حکمنامے تھمائے۔گاؤں میں واقع مخالف یہودی آبادکاری کمیٹی کے ترجمان محمد عواد نے کہا کہ چار گھر تیس افراد کے سر چھپانے کی جگہ تھے۔
انہوں نے مزید کہا صہب السعیر نامی یہ گھر اوسلو معاہدے کے مطابق ”سی کٹیگری ”علاقے میں آتے ہیں جو کہ قابض اسرائیل کے کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ گھر اور مزید 35گھر یہودی بستی کرمی ٹیزر کے قریب واقع ہیں جنہیں انہدامی خطرات لاحق ہیں
مخالف یہودی آبادکاری کمیٹی کے ایک اور رکن نے کہا کہ جنوبی الخلیل کے یطا گاؤں کے چار رہائشی یونٹس کو بھی انہدامی حکمنامے جاری کر دیے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ چار گھر دو سگے بھائیوں کی ملکیت ہیں۔جبر نے مزید بتایا کہ قابض اسرائیلی انتظامیہ نے شمسی توانائی کے سیلوں کو بھی تباہ کرنے کا حکم جاری کیا
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
