مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے بیت اولا ٹاؤن میں فلسطینی کسانوں اپنے گھر خالی کرنے کے احکامات سنا دیے گئے۔ صہیونی حکام کی جانب سے اچانک جاری کیے جانے والے نوٹسز میں نسلی امتیاز کی مظہر دیوار فاصل کے قریب واقع علاقے کے گھروں کو گرانے کا کہا گیا ہے۔
ٹاؤن کے مقامی افراد نے بتایا کہ اسرائیلی حکمنامے میں العملہ خاندان کی زیر ملکیت اراضی کو پینتالیس یوم کے اندر خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام نے یہ بے بنیاد دعوی کیا ہے کہ یہ زمین صہیونی ریاست کی ملکیت ہے حالانکہ یہ بسنے والے شہریوں کے پاس اس زمین کی ملکیت کے ثبوت کی دستاویز بھی موجود ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
