الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی شہریوں کے پھل دار باغات میں موجود سیکڑوں درخت کاٹ ڈالے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقمقامی فلسطینی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا اسرائیلی حکام نے زیتون کے 200 پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلف کردہ باغ مقامی فلسطینی شہری برکات مر کا بتایا جاتا ہے۔
ادھراسرائیلی فوج نے یطا قصبے میں صیہونی کالونی کی توسیع کے لیے مقامی فلسطینی اراضی کی کھدائی اور مویشیوں کا ایک باڑہ بھی تباہ کردیا ہے۔