مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں اسرائیل کی تعمیراتی مشینری نے فلسطینیوں کے ملکیتی زرعی فارم تباہ کر ڈالے۔ ادھر اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز یطاء شہر میں یہودی آبادکاری مخالف کمیٹی کے سرگرم کارکن کے گھر چھاپا مار کر اسے مزید تفیش کے لئے اٹھا کر لے گئے۔
فلسطین میں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے گزشتہ شام فرش الھوی نامی قصبے میں فلسطینیوں کی ملکیتی زمین پر بری طرح بلڈوزر چلا دیا۔ پرانی میونسپلٹی بالخصوص مسجد ابراہیمی کے قرب و جوار میں بھی بھاری تعداد میں اسرائیلی فوجی دیکھے گئے۔
درایں اثناء قابض فوجیوں نے بلدیہ یطاء میں یہودی آبادکاری مخالف کمیٹی کے سربراہ راتب الجبور کے گھر چھاپہ مارا۔ انہیں اسرائیلی انٹلیجنس کے سامنے مزید تفتیش کے لئے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
