الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوؤں کے وسیع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ صیہونی آباد کاروں کی طرف سے الخلیل میں 25 ہزار صیہونی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاوؤں کی تیاری کی گئی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی یونیورسٹی ’’والا‘‘ نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد ایسٹر تہوار کی نماز ادا کرے گی۔ آئندہ ہفتے سوموار اور منگل کے ایام میں صیہونی آباد کاروں کے مسجد ابراہیمی پر وسیع پیمانے پر دھاوؤں کی تیار کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق آئندہ ہفتے صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مسجد ابراہیمی میں داخل ہوگی۔ صیہونی آباد کاروں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔