• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الجزائری فٹ بال ٹیم بونس رقم اہلِ غزہ کو عطیہ کرے گی

جمعہ 04-07-2014
in فلسطین
0
plf football
0
SHARES
0
VIEWS

برازیل میں ہونے والے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی الجزائر کی ٹیم نے بونس میں ملنے والی رقم کو اسرائیلی فوج کے محاصرے کا شکار اہل غزہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
عالمی کپ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں روس کے خلاف میچ میں گول اسکور کر کے الجزائر کو فتح دلانے والے کھلاڑی اسلام سلیمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”غزہ کے محصور فلسطینی ہم سے زیادہ اس رقم کے حق دار ہیں”۔
 
واضح رہے کہ الجزائر واحد عرب ملک ہے جس کی ٹیم نے برازیل میں ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور وہ پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی تھی۔الجزائری ٹیم کو جرمنی کے خلاف اہم میچ میں اضافی وقت میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دوچار ہونا پڑا تھا۔
 
 لیکن اس شکست کے باوجود بہت سے مبصرین نے الجزائری کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ الجزائری ٹیم نے مقررہ وقت میں جرمن ٹیم کا سخت مقابلہ کیا تھا حالانکہ بہت سے الجزائری کھلاڑی روزے سے تھے مگر میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ روزہ ان کی شکست کا سبب نہیں بنا تھا۔
 
الجزائری ٹیم بدھ کو برازیل سے وطن واپسی پہنچی تھی اور کھلاڑیوں کا ہیرو کے طور پر زبردست استقبال کیا گیا ہے۔ان کے خیرمقدم کے لیے وزیر اعظم عبدالمالک سلال خود ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ انھوں نے خاص طور پر ٹیم کے بوسنیا سے تعلق رکھنے والے کوچ واحد حلیل ہوزچ کو ان کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.