• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں تعمیراتی کام روکنا المیہ ہے

پیر 02-05-2016
in فلسطین
0
0Pala0262
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی جانب سے تعمیراتی سامان کی عدم موجودگی اور اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں سیمنٹ کی فراہمی معطل ہونے کے بعد جنگ سے متاثرہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے پر فلسطینی سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی نیشنل موبلٹی سینٹر جو غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سرگرم ایک ذمہ دار ادارہ سمجھا جاتا ہے نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں اسے ’المیہ‘ قرار دیا ہے۔

نیشنل موبلٹی سینٹر برائے انسداد معاشی ناکہ بندی غزہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ میں تعمیراتی کام روکنے کا اعلان انتہائی خطرناک اور افسوسناک ہے۔ اس اعلان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کیے مقابلے میں اقوام متحدہ بھی مکمل طور پر بے بس ہے۔

خیال رہے کہ دو روز پیشتر فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’’اوچا‘‘ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غرب اردن سے غزہ کو سیمنٹ اور تعمیراتی سامان کی ترسیل روکے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے تمام تعمیراتی منصوبے معطل کر دیے گئے ہیں۔

نیشنل موبلٹی سینٹر کے ترجمان ادھرم ابو سلیمیہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 40 ہزار افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے تھے۔ ان میں سے آج بھی ہزاروں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں کیونکہ بروقت اور مناسب تعمیراتی سامان کی عدم موجودگی کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو مکانات مہیا نہیں کیے جا سکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں تعمیراتی کام روکنا المیہ ہے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.