مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق افریقی یونین کے سیکرٹری جنرل "جین مافسونی” نے بتایا کہ کانفرنس کے ایجنڈے میں علاقائی سلامتی، معیشت اور تجارت سمیت دیگر اہم موضوعات پربھی بات چیت کی جائے گی مگر کانفرنس میں مسئلہ فلسطین ایجنڈے میں اہم ترین موضوع ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے ایجننڈے میں دس نکاتی یونین کے فارمولے کو عمل شکل دینے پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں جنوبی اور شمالی افریقی براعظموں کے درمیان روابط، گڈ گورننس اور خواتین کے حقوق پربھی بات چیت کی جائے گی۔
مسٹرمافسونی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی ناسور ہے جس سے نمٹنے کے لیے دیگر ممالک کی طرف افریقی یونین بھی مصروف ہے۔ کانفرنس کے دوران افریقی امن کونسل سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جس میں علاقائی تنازعات کے بات چیت کے ذریعے حل، دہشت گردی اور انتہا پسندی کےخلاف اقدامات شامل ہوں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
