• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیرہ الشلبی کی طویل ترین بھوک ہڑتال جاری، اسرائیل نے مزید نو فلسطینی گرفتار کر لیے

منگل 27-03-2012
in فلسطین
0
plf Hana_shalabi
0
SHARES
1
VIEWS

plf Hana_shalabi

اپنی انتظامی حراست کے خلاف سراپا احتجاج فلسطینی اسیرہ الشلبی نے اکتالیس روز تک بھوک ہڑتال کرکے کسی خاتون کی جانب سے فلسطینی تاریخ کی طویل ترین بھوک ہڑتال کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ادھر اسرائیل نے مغربی کنارے میں گرفتاریاں جاری رکھتے ہوئے مزید نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

 

فلسطینی وزارت اسیران کا کہنا کہ فلسطینی تاریخ میں انفرادی یا اجتماعی طور پر پہلے کبھی خواتین کی جانب سے اتنی طویل بھوک ہڑتال دیکھنے کو نہیں ملی۔ قبل ازیں 1997ء میں عطاف علیان نامی فلسطینی دلیر اسیرہ نے لگاتار چالیس روز بھوک ہڑتال کی تھی۔ انہیں جنوری 1997ء میں اجتماعی طور پر تمام اسیرات کے ساتھ رہا کردیا گیا تھا۔ تاہم انہیں چند ماہ بعد ہی دوبارہ گرفتار کیاگیا تو انہوں نے پھر بھوک ہڑتال کردی اس مرتبہ پھر وہ چالیس روز تک بھوک ہڑتال پر رہیں حتی کہ انہیں ستمبر 1997ء میں پھر رہا کردیا گیا۔
وزارت برائے امور اسیران نے واضح کیا کہ تیس سالہ ھناء الشلبی وہ واحد فلسطینی اسیرہ ہیں جنہوں نے اکتالیس روز تک کچھ نہ کھا کر فلسطینی خواتین کی دلیری کی نئی داستان رقم کی ہے۔ ھناء الشلبی چار ماہ کی انتظامی حراست کے عدالتی حکم کے خلاف رہائی یا موت تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اکتالیس روز سے خالی پیٹ الشلبی کی صحت انتہائی خراب ہے اور کسی بھی وقت موت کے منہ میں جا سکتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے ھناء الشلبی اور ان جیسے سیکڑوں دیگر انتظامی اسیران کو رہا کرنے کے بجائے مزید فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ آج بھی اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں سے مزید نو فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صہیونی عقوبت خانوں میں مقید فلسطینیوں کی تعداد 4700 سے متجاوز ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے بیت لحم کے گاؤں حوسان سے دو افراد جبکہ قدیم تاریخی شہر الخلیل کے مختلف علاقوں سے تین افراد کو حراست میں لیا۔ الخلیل سے ہی باجس عمرو نامی شہری کو فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے رہا ہوئے ابھی بارہ گھنٹے ہی گزرنے پائے تھے کہ انہیں اسرائیلی فورسز نے دھر لیا۔ رام اللہ کے گاؤں رمون میں اسرائیلی اہلکاروں نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو زخمی کرکے حراست میں لے لیا۔
رام اللہ میں کی گئی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ منگل کی علی الصبح اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے ذیب شوخہ خاندان کے گھر پر چھاپہ مارا اور فائرنگ کر کے رشاد، انور اور اکرم ذیب شوخہ کو زخمی کردیا۔ بعد ازاں بری طرح زخمی ہونے والے تینوں بھائیوں کو گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ان میں سے ایک بھائی نے ایک اسرائیلی فوجی پر خنجر سے وار کر دیا تھا جس کے بعد اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کی۔
الخلیل کے ذرائع نے بتایا کہ الظاہریہ کے علاقے میں گرفتار کیے گئے باجس عمرو چند روز قبل ہی ڈیڑھ سال تک فلسطینی اتھارٹی کی حراست میں رہ کر رہا ہوا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.