اسرائیلی جیل میں احتجاجی بھوک ہڑتالی قیدی جعفر عزالدین کی اہلیہ نے اپنے شوہر سے اظہار یکجہتی کے لئے کی جانی والی بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ گزشتہ 36 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں جبکہ ان کے شوہر کی بھوک ہڑتال کو 64 واں دن ہے۔
بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لئے مغربی کنارے کے شہر جنین میں لگائے گئے احتجاجی دھرنا کیمپ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عزالدین جعفر کی اہلیہ نے کہا کہ وہ اپنے شوہر، ان کے اسیر ساتھ طارق قعدان سمیت دوسرے فلسطینی اسیران کی انتظامی حراست کے خاتمے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی خطرات کا سامنا کرنا پڑے، میں اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قابض صیہونیوں کی ان ظالمانہ پالیسیوں کا یرغمال نہیں بنیں گے جن کی وجہ سے ہماری زندگیوں نے ایک بڑے قید خانے کی شکل اختیار کر لی ہے۔ اس ظلم و ستم کو ختم کرنا چاہیے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
