تضامن فائونڈیشن برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ قید تنہائی میں رکھے جانیوالے فلسطینی اسیر ضرار ابو سیسی کو صحت خراب ہونے کی وجہ سے حال ہی میں ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
فائونڈیشن کے وکیل اشرف ابو سنینہ کے مطابق ابو سیسی کو صحت خراب کرنے کی وجہ سے تین ہفتے قبل اسرائیلی عساف ہروفہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور ان کے ٹیسٹ نتائج کے مطابق ان کے معدے میں ایک انتہائی خطرناک جراثیم موجود ہے۔
وکیل کے مطابق،”ابو سیسی کے ٹیسٹ لینے کے دو دن بعد انہیں سروکا ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے جراثیم کی وجہ سے ان کے معدے میں السر بننا شروع ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق انہیں تین ماہ بعد دوبارہ ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔”
انہوں نے بتایا کہ اسیر ابو سیسی خون کی کمی، کمر اور بائیں آنکھ میں درد ہے جبکہ اسرائیلی حکام ان کو ضروری علاج فراہم کرنے سے انکار کررہے ہیں۔
