سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے خادم الحرمین الشریفین کنگ عبداللہ بن عبد العزیز آل سعود کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے فلسطینی حکومت اور عوام کی جانب سے سعودی عرب کی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
فلسطینی وزیر اعظم نے خصوصی طور پر کنگ عبد اللہ، شاہی خاندان کے وعلی عہد اور نائب وزیر اعظم سلمان بن عبد العزیز، رائل فیملی کے تمام کارکنوں، سعودی حکومت اور عوام کے لیے قومی دن کے موقع پر تھنیتی پروگرام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین پر ہمیشہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیا۔ سعودی حکمرانوں کی جانب سے امت مسلمہ کے اہم معاملات پر بھرپور موقف سامنے آیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
