مصر کے نوجوانوں نے بیرون ممالک کے دورے پر روانہ فلسطینی وزیر اعظم جو مصر، سوڈان، ترکی اور تیونس سے ہوتے ہوئے دوبارہ مصر واپس پہنچیں گے،کا قاھرہ ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نوجوانوں کی تنظیم نےسماجی روابط کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ پر جاری اپنی مہم میں مصری عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ فلسطینی واپسی کے لیے مصر پہنچنے والے اسماعیل ھنیہ کا ان کے شایان شان استقبال کریں۔
فیس بک پر شروع کی گئی مہم میں مصری نوجوانوں نے اپنے مسلمہ حقوق پر بے مثال ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر فلسطینی وزیر اعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیج پر تیس سال تک حسنی مبارک کے زیر انتظام مصری حکومت کےاقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم اپنے پانچ ممالک کے دورے کے بعد پیر کے روز مصر پہنچیں گے جہاں سے وہ خشکی کے راستے رفح کراسنگ عبور کر کے غزہ داخل ہونگے۔