فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ بیرون ممالک کے اپنے دوسرے دورے کے دوران آج صبح متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران یہ انکا پانچواں پڑاؤ ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق یو اے ایکے فرماں رواں شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے اسماعیل ھنیہ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ دورہ اسرائیلی محاصرے کے سبب پانچ سال تک غزہ کی پٹی میں محصور رہنے کے بعد عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے نکلنے والے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
2007ء کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ دسمبر میں غزہ سے نکلنے والے اسماعیل ھنیہ اپنے اس دوسرے دورے کے دوران قطر، بحرین، کویت اور ایران کے سربراہان سے ملاقات کر کے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔
اپنے پہلے دورے کے دوران وہ مصر، سوڈان، ترکی اور تیونس کے عہدیداران سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر ان ممالک کی حمایت کی یقینی دہانی حاصل کر چکے ہیں۔

