ہمالیہ سنٹر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کے مسجد اقصٰی پر بڑھتے ہوئے حملے مسلمانوں مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی مذموم کوشش اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
سنٹ نے آبادکاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے میں مقدس مقامات پر بار بار حملوں کی مذمت کی اور بتایا کہ یہ سارے اقدامات اسلامی مقامات مقدسہ کو قبضے میں لینے کے منظم اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہے۔
ادارے نے چوتھے جنیوا کنوینشن پر دستخط کرنے والی تمام پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے کی جانیوالی ان خلاف ورزیوں کا سدباب کرنے کے لئے مداخلت کریں۔
سنٹر نے یونیسکو اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل سے بین الاقوامی عدالت میں جرائم پر پوچھ گچھ کے لئے مقدمات چلائے۔
