• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسلامی تحریک پرپابندی صہیونی ۔ امریکی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے:الشیخ رائد صلاح

بدھ 18-11-2015
in فلسطین
0
Rayad IT
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پابندیوں کا شکار ہونے والی سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں کی تنظیم اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پرپابندیوں کافیصلہ امریکا اوراسرائیل کے گٹھ جوڑ اور ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک پرپابندیوں سے قبل امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے باہم صلاح مشورہ کیا اور متفقہ طورپر اسلامی تحریک پرپابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے اسلامی تحریک پرپابندیوں کے فیصلے میں ایک عرب عہدیدار کا بھی تذکرہ کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم تنظیم اور قبلہ اوّل کے دفاع میں پیش پیش رہنے والی اسلامی تحریک کو کالعدم قرار دے کرتنظیم کی قیادت پربھی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق الشیخ رائد صلاح نے ام الفحم شہر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صہیونی امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے جاری تحریک نہ صرف جاری رہے گی بلکہ اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کو دیوار سے لگانے کی سازش میں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ ایک عرب ملک کے اہم عہدیدار بھی ملوث ہیں تاہم انہوں نے اس کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کو اس لیے پابندیوں کی جکڑنے کی کوشش کی گئی کیونکہ تحریک مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونیوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے میں سرگرم ہے۔ اسرائیلی دشمن کی پابندیوں سے تحریک مزید مضوبط ہوگی۔

الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایک عرب ملک کے عہدیدار کی ٹیپ شدہ فون کال موجود ہے جس میں اس نے بیت المقدس میں قائم امریکی قونصل خانے کے عہدیداروں کو تحریک اسلامی پرپابندیاں عائد کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس اہم عرب شخصیت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلامی تحریک ، اس کی قیادت اور اس کے تمام ذیلی اداروں پر پابندی کا فیصلہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان حال ہی میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کا مقصد الشیخ رائد صلاح اور ان کی جماعت کو مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے سرگرمیوں سے باز رکھنا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں قائم اسلامی تحریک کے دفاتر پردھاوے بول کروہاں موجود تمام ریکارڈ اور کمپیوٹر قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ متعدد اہم رہ نماؤں کو بھی حراست میں لے لیا تھا اور تنظیم کے دفاترکی تالہ بندی کردی گئی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسلامی تحریک پرپابندی صہیونی ۔ امریکی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے:الشیخ رائد صلاح
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.