اقصیٰ فائونڈیشن برائے وقف و آثار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمپنی برائے تعمیر نو اور ترقی قدیم یروشلم فلسطینی کمرشل سٹورز ال لحمن اور عطارین مارکیٹوں کی چھتوں پر سیاحوں کے لئے سیلون قائم کرے گی۔
اقصیٰ فائونڈیشن نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ بلاشبہ صیہونیت کو لانے کا منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ اس صیہونی مہم کا حصۃ ہے جو کہ یروشلم میں اسرائیلی بلدیہ اور اس کے بزنس پارٹنرز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔
فائونڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ اس پراجیکٹ سے قدیم شہر پر صیہونی گرفت اور مضبوط ہوجائیگی اور یہ جگہ ایک نئی چوکی کا کام دے گی جو کہ قدیم شہر کے قلب میں اور مسجد اقصیٰ کے قریب واقع ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
