مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 53 صیہونیوں نے قبلہ اوّل میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سوموار کے روز صبح کے وقت 53 صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے ’’باب المغاربہ‘‘ سے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ درجنوں صیہونی آباد کاروں جن میں یہودی مذہبی اسکولوں اور جامعات کے طلباء بھی شامل تھے نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف میں سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں کا قبلہ اوّل پر دھاوؤں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔