• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی پولیس افسر کے قاتل کا مکان مسمار کرنے کے خلاف فلسطینی اپیل مسترد

منگل 01-07-2014
in فلسطین
0
plf police
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل میں تین ماہ قبل ایک اسرائیلی پولیس افسر کے قتل میں ملوث 

فلسطینی شہری کا مکان مسمار کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

یہ درخواست فلسطینی شہری زیاد عواد کے اقارب کی جانب سے دی گئی تھی جس میں ان کا مکان کی مسماری کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ تین ماہ قبل الخلیل میں اذنا کے مقام پر ایک اسرائیلی پولیس افسر "باروخ مزراحی” کو مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ باروخ کو زیاد عواد اور اس کے جواں سال بیٹے نے مل کر قتل کیا ہے۔ بعد ازاں زیاد کو صہیونی فوج نے گرفتار کرلیا تھا۔ چند روز قبل اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ جلد ہی اذنا میں یہودی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث فلسطینی کا مکان مسمار کردے گی۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے فلسطینی شہریوں کی جانب سے مکان مسماری روکنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ فوج کو اپنی پالیسیوں کے نفاذ کا بھرپور حق حاصل ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطینی شہروں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی ظالمانہ پالیسی میں اسرائیل کی عدالتوں کا بھی واضح کردار ہے۔ صہیونی عدالتوں کی اجازت سے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جاتے اور انہیں شہر بدری جیسے ظالمانہ ہتھکنڈوں کا سامنا رہتا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.