• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی پرچم جلانا دہشت گردی میں شامل

جمعرات 13-06-2013
in فلسطین
0
plf 13 parcham
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ”التضامن فاؤنڈیشن” نے اسرائیل کے نام نہاد ”انسداد دہشت گردی” قانون، جسے صہیونی وزیر انصاف ٹسیفی نے وزراء کی خارجہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا تھا، کی شقوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

 

التضامن فاؤنڈیشن کے تحقیق کار احمد بیتاوی کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے یہ بل منظور کرکے کنیسٹ میں پیش کردیا ہے۔ اس اس مسودہ قانون کی پہلی، دوسری اور تیسری خواندگی کے بعد اس قانون کو ”ایمرجنسی لاء” کی جگہ نافذ کردیا جائے گا۔

احمد بیتاوی نے بتایا کہ مسودہ قانون 105 صفحات پر مشتمل ہے جسے وزارت انصاف، انٹیلی جنس ایجنسی شاباک، وزیر دفاع، قومی سکیورٹی کونسل اور وزارت خارجہ نے 2010ء میں تیار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بظاہردیکھنے میں یہ قانون فلسطینیوں اور اسرائیلی ، بالخصوص بائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں، کیجانب سے کی جانے والی قانون شکنی کے متعلق بحث کرتا ہے مگر اس کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہوگا۔

فلسطینی تجزیہ کار احمد بیتاوی کے مطابق اس قانون سے اسرائیل کی داخلی سکیورٹی کی خفیہ ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ ہو جائے گا اسی طرح فلسطینیوں کی بغیر کسی فرد جرم کے انتظامی حراستوں کو قانونی جواز مل جائے گا۔ نئے قانون کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز کسی بھی قیدی کو 30 روز تک اپنے وکیل سے ملنے سے روکنے کی مجاز ہونگی۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اس قانون کے بعد اسرائیل کی نظر میں دہشت گردی صرف جسمانی تشدد تک محدود نہیں رہے گی بلکہ عدم تشدد پر مبنی بیانات بھی دہشت گردی کی تعریف میں داخل ہو جائیں گے۔

وسری جانب التضامن فاؤنڈیشن کے قانونی امور کے ماہر عاصم عصیدہ نے اس قانون کے حوالے سے بتایا کہ اس قانون کے ذریعے دہشت گردی کی تنظیموں اور دہشت گردی کے عمل کی تعریف میں توسیع دیدی گئی ہے۔ اسی طرح دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کا دائرہ پھیلا کر دہشت گردی کے تصور کو لامحدود حد تک پھیلا دیا گیا ہے۔

مثال کے طور پر فلسطین کی تعلیمی تنظیموں کی مدد کرنے والی ایک تنظیم کو مالی مدد دینے والے کو بھی دہشت گردوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔ اس تنظیم کا ایک حصہ حماس کے زیر نگرانی کام کرتا ہے۔ چنانچہ تنظیم کو چندہ دینے والے بھی اب دہشت گرد قرار پائے ہیں۔

اس قانون کے تحت شاباک کے اہلکاروں کو اس بات کی بھی اجازت دیدی گئی ہے کہ وہ دہشت گردی کے ساتھ ہمدری رکھنے والے لوگوں سے بھی تفتیش کرسکیں۔ اسی طرح اسرائیلی پرچم نذر آتش کرنے والا بھی دہشت گرد شمار ہوگا۔

اس قانون کے تحت خفیہ مواد کے استعمال کا دائرہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ وہ معلومات ہیں جنہیں اسرائیلی حکومت خفیہ معلومات کہتی ہے۔ اب تک اس طرح کی معلومات کا استعمال محدود حد تک تھا تاہم اس قانون کی منظوری کے بعد یہ خفیہ مواد معمول کی معلومات قدرتی اور نارمل شکل اختیار کرلیں گی اور ان کی بنیاد پر عدالتوں میں مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیاں ہو سکیں گی۔

عاصم عصیدہ نے مزید کہا کہ صہیونی وزیر دفاع نے انسداد دہشت گردی کے اس قانون میں مخصوص بنیادوں پر کسی بھی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور برطانیہ کے دہشت گردی کے قانون، جس میں میں ایک فریم ورک میں رہتے ہیں انڈی پینڈنٹ کمیشن میں اپیل کی جاسکتی ہے، کے برخلاف اس قانون میں اس طرح کی کسی اپیل کا حق بھی نہیں رکھا گیا، یہاں پر وزیر دفاع کے منہ سے نکلی ہوئی بات ہی حرف آخر سمجھی جائے گی۔ اور نظر ثانی کے لیے صرف سپریم کورٹ سے رجوع کا ہی واحد رستہ باقی چھوڑا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مشتمل اس نئے اسرائیلی قانون کے تحت کسی بھی نقصان کا باعث بننے والا دہشت گرد قرار پائے گا، اس قانون کے تحت اگر کسی فلسطینی نے کہیں پر سلگتی سگریٹ کا ٹکڑا پھینک دیا اور اس سے آگ لگ گئی تو اس کا یہ عمل دہشت گردی کے زمرے میں آجائے گا۔

عاصم عصیرہ نے بتایا کہ صہیونی قانون کے مطابق کسی خیراتی تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنا یا صہیونی حکام کی نظر میں دہشت گرد قرار پانے والی تنظیم سے صرف ہمدری رکھنا بھی بھی تین سال قید کا سبب بن سکتاہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.