مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ’’پاول ہیرشسمن‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے اہلکاروں کو فارسی زبان سکھا رہے ہیں تاکہ مستقل میں جب تہران میں اسرائیلی سفارت خانہ قائم کیا جائے تو اس میں کام آسکیں۔۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے رد عمل میں ایران کی سیاسی اور سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’یہ اسرائیل کی خام خیالی اور محض ایک خواب ہے کہ وہ ایران میں اپنا سفارت خانہ قائم کرے گا۔ انشاء اللہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب اسرائیلی وجود سے پاک فلسطینی سرزمین پر ایران کے سفارت خانے قائم ہوں گے۔
دریں اثناء اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل ایران میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کے لے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے وزارت خارجہ میں اہلکاروں کو فارسی زبان سکھانے کے لیے باقاعدہ کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے پہلی بار اس نوعیت کی خبر سامنے آئی ہے۔ مبصرین کے ٰخیال میں اسرائیل کی جانب سے یہ بیان ایران کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہوسکتی ہے کیونکہ صہیونی ریاست مختلف حیلوں اور بہانوں کی آڑ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف میڈیا مہمات چلاتا رہتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
