قابض اسرائیل کے خلاف برسرپیکار فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر یوسف فایز آٹھ سال صہیونی عقوبت خانوں کے مظالم سہنے کے بعد آج رہا کردیے گئے۔
مختلف اسرائیلی جیلوں کے نت مظالم سہنے والے یوسف جب گھر پہنچے تو یہاں جشن کا سا سماں تھا۔
سن 1948ء سے اسرائیلی زیر تسلط فلسطین کے شہر نقب کی اسرائیلی جیل سے ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ اتوار کی شام جیل انتظامیہ نے یوسف فایز کو بتایا کہ ان کی حراست کی آٹھ سالہ قید ختم ہوچکی ہے اور انہیں پیر کے روز رہا کردیا جائے گا۔
اس دلیر فلسطینی مجاہد کو القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے اور اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ صہیونی فورسز نے اس مجاہد کو گرفتار کرنے کے بعد چھ سال تک انکو اپنے اہل خانہ سے ملاقات سے بھی روکے رکھا تھا۔
اپنی سرزمین کو صہیونی دشمن کے شکنجے سے آزاد کروانے کی جدوجہد میں شریک یوسف فایز جیسے ہی صبر و استقامت کا نئے عزم کے ساتھ واپس اپنے شہر الخلیل پہنچے علاقے کی معروف شخصیات، اراکین پارلیمان، اہل علاقہ اور ان کے رشتے داروں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین