القدس سے موصولہ تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے شہر کے معروف شعفاط کیمپ پر دھاوا بول کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے
۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے میں شہریوں کو زدوکوب کیا اور مجد بشیتی، احمد شاھر، احمد عودہ،اسیر رہنما محمد صلاح کے بھائی سامی صلاح شقیقاور عبد الفتاح حواس نامی افراد کو گرفتار کر لیا۔ادھر القدس میں سرگرم اسیران فورم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد سے لیکر اب تک القدس سے گرفتار کیے جانے والے نوجوانوں کی تعداد ستر سے متجاوز ہو چکی ہے۔ اہالیان القدس نے اہل غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے تھے جس پر صہیونی فورسز نے ان کی پکڑ دھکڑ مہم شروع کررکھی ہے۔ اسرائیلی فورسز القدس کی مختلف کالونیوں پر چھاپے مار کر بے گناہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنا چکی ہیں۔
