• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوجی اہلکاروں کا مسجد اقصی پر دھاوا

منگل 05-03-2013
in فلسطین
0
plf 04 aqsa-1 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
 

اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ایک بڑے گروہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں گھس کر مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ صہیونی اہلکاروں کے قبلہ اول میں گشت کرنے سے حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔القدس کے امور کے ماہر تجزیہ کار جمال عمرو نے اتنی بڑی تعداد میں صہیونی اہلکاروں کے مسجد میں داخل ہونے کے عمل کو ایک انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

ان کے مطابق گزشتہ روز مسجد میں موجود نمازیوں اور طلبہ و طالبات نے اسرائیلی انتہاء پسند رکن پارلیمان موشے ویجلن اور دیگر فوجی اہلکاروں کے گنبد صخرہ پر دھاوے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا اور انہیں زبردستی مسجد کے احاطے سے نکال باہر کیا تھا۔ چنانچہ آج صہیونی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مسجد میں موجود طلبہ اور طالبات کا جائزہ لینے کے لیے مسجد پر دھاوا بولا ہے۔

 
جمال عمرو نے کہا کہ ایک جانب قبلہ اول اور مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات پر اسرائیلی حملے بڑھتے جا رہے ہیں تو دوسری جانب امت مسلمہ نے اپنے مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے یہاں پر صرف چند خواتین کو بھیج رکھا ہے۔ جن کے تحفظ کے لیے بھی کوئی موجود نہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت مسجد میں موجود ان طالبات کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتی ہے۔
 
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی رہنما، عسکری قائدین اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مسجد اقصی کے بڑھتے ہوئے دورے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی پر قبضے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ صہیونی حکام کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ساری امت مسلمہ کو متحد ہو کر اس کے خلاف محاذ بنانا ہو گا۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.