قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اٹھارہ سال سے کم عمر کے چارفلسطینی بچوں کوحراست میں لے کرتفتیش کے لیے مسکوبیہ حراستی مرکزمنتقل کر دیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے اتوار کے روز الشعفاط کیمپ میں گھر گھر تلاشی لی اور چار بچوں سولہ سالہ یوسف عادل ابو زنید، پندرہ سالہ عزالدین الفقیہ، عدی محمد سعد اور چودہ سالہ محمد اسماعیل الخطیب کو حراست میں لینے کے بعد مسکوبیہ تفتیشی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے بچوں پرکوئی ٹھوس الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
