قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی ضلع عیساویہ میں ایک پرتشدد کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان کے سات افراد جن میں ایک لڑکی بھی شامل تھی، کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے عیساویہ کے مضافات پر دھاوا بول دیا تھا اور نوجوانوں کے ساتھ تصادم شروع کردیا جنہوں نے خالی بوتلوں اور پتھرائو سے جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھاوا بولنے والے فوجیوں نے ابو حمص کے گھر پر چھاپا مارا اور اس کے رہائشیوں پر تشدد کیا اور اس کے بعد سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر ابو حمص خاندان نے اسرائیلی پولیس کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ لڑکی حنین احمد اسرائیلی فوجی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان کے مطابق ایسا دعویٰ کرنے کا مقصد لڑکی کی حراست اور فوجیوں کے وحشیانہ رویے کا جواز پیش کرنا ہے۔
