مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ پرحملے کے بعد بڑی القدس شہر کے کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ سے متصل عیسویہ ٹاؤن میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی تین نمازی خواتین کو 15 دن کے لیے قبلہ اوّل سے بے دخل کردیا گیا ہے۔
نامہ نگار نے بتایا عیسویہ میں فلسطینی شہریوں نے قبلہ اوّل کے دفاع میں ایک ریلی نکالی جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر چڑھائی کرکے وہاں پرموجود فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی زخمی اور 19 کو حراست میں لے لیا گیا تھا اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ اشتعال انگیزی کے خلاف پورا فلسطین سراپا احتجاج ہے۔