(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی رپور ٹ میں انکشاف کیا ہے کہ "اسرائیلی فوج کو ان دسیوں ہزار اسرائیلی شہریوں کو دوبارہ فوج میں بھرتی کرنا مشکل ہورہا ہے جن کو جنگ سے پہلے فوج کا سائز کم کرنے کیلئے رخصت دی گئی تھی ۔
اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ کے محاذ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان کے باعث فوج کو اپنی تعداد میں اضافے کی شدید ضرورت ہے جس کے لئے ریزورفوجیوں کو سروس پر واپس آنے کے احکامات دیئے گئے تاہم کہ 17،000 میں سے 13,000 ریزرو فوجیوں نے سروس پر واپس آنے سے انکار کردیا اور صرف 4,000 فوجیوں نے سروس پر واپس آنے پر اتفاق کیا،” انہوں نے مزید کہا، "فوج ان کوششوں کے تسلسل کی تصدیق کرتی ہے، اور چیف آف اسٹاف نے اس معاملے کو سال 2025 کے لیے اولین ترجیحی ہدف کے طور پر شناخت کیا ہے۔”