عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج نے پہلے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی لی۔ بعد ازاں کیمپ کے قریب ایک فوجی چوکی کے قریب سے گذرتے ہوئے اکیس سالہ عطاء ابو حمیدان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ادھر نابلس اور بیت لحم کو ملانے والی شاہراہ پر اسرائیلی فوج نے ناکے لگا کر فلسطینی رہ گیروں سواروں اور پیادوں کی گھنٹوں تلاشی اور ان کی شناخت پریڈ کا سلسلہ جاری رکھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین