• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں دو فلسطینی گرفتار

منگل 19-08-2014
in فلسطین
0
plf towarrest
0
SHARES
1
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں برقین قصبے سے عمل میں لائی گئی جب کہ سنہ 1948ء کے علاقے کے رہائشی کو نابلس سے حراست میں  لیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سوموار کے روز تلاشی کی کارروائیوں میں دو فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق ہوئی ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں 19 سالہ ھانی محمد غانم اور دوسرے کی شناخت 23 سالہ احمد عزت دغلس کے نام سے کی گئی ہے۔

احمد عزت کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں برقہ کے مقام سے ایک فوجی چوکی کے پاس سے گذر رہا تھا۔

حراست میں لیے جانے کے بعد دونوں فلسطینی نوجوانوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جون اور جولائی کے مہینوں میں کم سے کم 2000 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ٹھونسا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.