قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو فوٹو جرنلسٹ سمیت کم سے کم چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام اسرائیلی فوجیوں ںے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے قریب اور راس العامود کالونی میں چھاپے مارے جہاں سے دو صحافیوں مصطفیٰ الخاروف، ایاد الطویل، جب کہ دایک عام شہری بشار ابو شمسیہ کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔ادھر صہیونی فوجویں نے راس العامود کالونی میں سلوان کے مقام پر چھاپے کے دوران 9 سالہ ایک بچے کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے بچے پر یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔