اسرائیلی فوج کی کارروائی سے مغربی کنارے کے علاقے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔
فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر ماہ رواں کے دوران یہ دوسری بڑی کارروائی تھی۔ چند روز پہلے ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے منگل کی صبح ہونے والی کارروائی کے دوران فلسطینی کو اسرائیلی سرکاری ذرائع کے مطابق پناہ گزین کیمپ سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم گرفتاری کے دوران ہی وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے اس فلسطینی کی عمر 21 سال اور نام اسلام توباسی ہے جنہیں نین کیمپ میں گھر سے اٹھایا گیا تھا۔
شہید ہونے والے کے بھائی کو فلسطین کی آزادی کی کوششیں کرنے پر اسرائیلی فوج نے 2006 میں شہید کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فوج نے توباسی کو گرفتار کرنے کے لیے ریڈ کیا تو کیمپ میں مقیم لوگوں نے فوج پر دھاوا بول دیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
