فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں سوموار کے روز اسرائیلی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک فلسطینی لڑکی کو شہید جب کہ اس کی ساتھی کو شدید زخمی کردیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکیوں نے چاقو سے حملے میں چاریہودی زخمی کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں دو فلسطینی لڑکیوں کے حملے میں ایک مقام پر دو یہودی آباد کار زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کے سرمیں گہرے زخم آئے ہیں اور اس کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دوسرے کے بازو میں چاقو گھونپا گیا ہے۔ دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چاقو سے حملے میں زخمی ہونے والے یہودیوں کی تعداد چار ہے۔ پولیس نے یہودیوں پرحملہ کرنے والی خواتین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری زخمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک یہودی پولیس کی غلطی سے فائرنگ کی نتیجے میں زخمی ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں پر حملہ کرنے والی فلسطینی لڑکیوں کی عمریں 15 اور 16 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے ایک موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئی ہے جب کہ دوسری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔